تازہ ترین

بھارتی جاسوس حامد انصاری نے رہائی کا کریڈٹ سشما سوراج کو دے دیا

نئی دہلی: بھارتی میڈیا نے خبر دی ہے کہ پاکستان سے رہا ہونے والے بھارتی جاسوس حامد انصاری نے اپنی رہائی کا کریڈٹ وزیرِ خارجہ سشما سوراج کو دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دو روز قبل پاکستان سے رہا ہونے والے بھارتی جاسوس حامد نہال انصاری نے وزیرِ خارجہ سشما سوراج سے ملاقات کی، حامد انصاری نے رہائی کی وجہ بھارتی وزیرِ خارجہ کو قرار دیا۔

[bs-quote quote=”ملاقات میں بھارتی جاسوس نے سشما سوراج کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”بھارتی میڈیا”][/bs-quote]

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نئی دہلی میں بھارتی وزیرِ خارجہ سشما سوراج سے ہونے والی ملاقات میں حامد انصاری نے وزیرِ خارجہ کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔

31 سالہ بھارتی جاسوس کو تین سال قبل ملٹری کورٹ نے سزا سنائی تھی جس کے بعد اسے پشاور کی سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیا تھا، نہال انصاری کو ریاست مخالف سرگرمیوں پر گرفتار کیا گیا تھا۔

مجرم نے گرفتاری کے بعد اعتراف کیا تھا کہ وہ افغانستان کے راستے پاکستان میں داخل ہوا تھا۔ وہ 7 فیس بک اکاؤنٹس اور 30 سے زائد ای میل آئی ڈیز استعمال کرتا رہا تھا۔


یہ بھی پڑھیں:  پاکستان نے بھارتی جاسوس کو رہا کردیا گیا


سزا کی مدت پوری کرنے پر پاکستان نے بھارتی جاسوس کو رہا کرنے کے بعد گزشتہ روز واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا۔

Comments

- Advertisement -