کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما خواجہ اظہار الحسن نے اے آر وائی نیوز کا شکریہ ادا کیا ہے.
تفصیلات کے مطابق کراچی کے پانی کی چوری کے سنگین مسئلے پر عدالت میں درخواست جمع کروانے والے ایم کیو ایم کے رہنما نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سرعام اور اقرار الحسن کی کاوش کو سراہا.
انھوں نے کہا کہ پروگرام سرعام میں کراچی کے پانی کی چوری ثبوت کے ساتھ دکھائی گئی، پانی مافیا کو بے نقاب کرنا اچھی کاوش ہے.
انھوں نے کہا کہ پروگرام کی سی ڈی بطور ثبوت ارسال کردی، اب مزید کسی ثبوت کی ضرورت نہیں.
خواجہ اظہارنےسربراہ واٹرکمیشن کو خط لکھ کرپانی چوروں کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ بھی کر دیا.
یاد رہے کہ کراچی کو فراہم ہونے والے پانی کی چوری نے گمبھیر شکل اختیار کر لی ہے، جس کے باعث شہری شدید مشکل کا شکار ہیں.
مزید پڑھیں: کراچی کا پانی کیسے چوری کیا جاتا ہے، ’سرعام‘ ٹیم نے پتہ لگالیا
اس ضمن میں سرعام کی ٹیم نے خصوصی پرورام کیا، جس میں دیہی سندھ میںسرگرم اس مافیا کو بے نقاب کیا گیا تھا.