منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی کا مطالبہ ہے کرپشن کیسز میں پہلے بڑی مچھلیوں کو پکڑا جائے: خرم شیر زمان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پی ٹی آئی کراچی ڈویژن کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف کا مطالبہ ہے کہ کرپشن کیسز میں پہلے بڑی مچھلیوں کو پکڑا جائے۔

الیکشن کمیشن سندھ آفس میں آصف زرداری کے خلاف درخواست جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ احتساب کا عمل بلا امتیاز جاری ہے۔

[bs-quote quote=”چاہتے ہیں الیکشن کمیشن آصف علی زرداری کو ڈی سیٹ کر دے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”خرم شیر زمان”][/bs-quote]

- Advertisement -

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ایک کا کام تمام ہوگیا اب دوسرے کی باری ہے، 24 دسمبر کو قوم کو اچھی خبر ملے گی۔

خرم شیر زمان نے کہا ’آصف زرداری نےگوشواروں میں اپنے اثاثے چھپائے ہیں، ان کی جائیداد سے متعلق کچھ دستاویزات ملی ہیں، پاکستان سے باہر موجود جائیداد کی دستاویزات پیش کی جا چکی ہیں، الیکشن کمیشن میں آصف زرداری کی نا اہلی کے لیے درخواست بھی جمع کرا دی۔‘

انھوں نے مزید کہا ’ہم چاہتے ہیں الیکشن کمیشن جائیداد کی تحقیقات کر کے آصف زرداری کو ڈی سیٹ کر دے، جے آئی ٹی بھی تحقیقات میں مصروف ہے، جے آئی ٹی تحقیقات کرے کہ یہ جائیداد کس طریقے سے خریدی گئیں۔‘


یہ بھی پڑھیں:  الیکشن کمیشن سندھ نے آصف زرداری کے خلاف درخواست وصول کر لی


خرم شیر زمان نے بتایا کہ آصف زرداری کے خلاف 62 ون ایف کے تحت درخواست جمع کرائی گئی ہے، امریکا میں جائیداد چھپائی نہیں جا سکتی، ویب سائٹ سے بھی پتا چل جاتا ہے کہ جائیداد کس کی ہے اور کس کے نام پر ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ انھیں معافی نہیں ملے گی، احتساب شروع ہو چکا ہے،اب جیل جانا پڑے گا۔ ادارے آزاد ہیں پی ٹی آئی نے کسی بھی ادارے پر دباؤ نہیں ڈالا، کسی کے پاس پی ٹی آئی رہنما کے خلاف دستاویزات ہیں تو عدالت جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں