پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

23 دسمبر کو سندھ بھر میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کے انتظامات مکمل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: 23 دسمبر کو سندھ بھر میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کے انتظامات مکمل کر لیے گئے، انتخابی سامان متعلقہ اضلاع میں پہنچا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، ضمنی انتخابات 23 دسمبر کو ہوں گے۔

جن اضلاع میں انتخابات ہو رہے ہیں، ان میں انتخابی سامان کی ترسیل بھی مکمل ہو گئی ہے۔

کراچی سمیت دیگر اضلاع میں 65 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخاب ہونا ہے، 5 لاکھ سے زائد مرد و خواتین ووٹرز حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔

ضمنی بلدیاتی الیکشن کے لیے متعلقہ حلقوں میں 389 پولنگ اسٹیشنز قائم کر دیے گئے، 28 سو سے زائد انتخابی عملہ الیکشن میں ڈیوٹی دے گا۔

کراچی کے 6 اضلاع میں چیئرمین، وائس چیئرمین اور کونسلرز نشستوں پر انتخاب ہوگا۔ خیال رہے کہ کراچی میں چیئرمینز کی 4 نشستیں رکن سندھ اسمبلی بننے والوں نے خالی کیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں