اشتہار

بائیس دسمبر، سال کا مختصر دن اور طویل ترین رات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : آج یعنی 22 دسمبر کو سال کا مختصر ترین دن اور طویل ترین رات ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آج کا دن دس گھنٹے پینتیس منٹ کا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح امسال بھی 21 دسمبر کو سال کی طویل ترین رات اور بائیس دسمبر مختصر ترین دن تھا۔

- Advertisement -

محکمہ موسمیات کےمطابق سورج صبح سات بج کر بارہ منٹ پر طلوع ہوا، دن کا مکمل دورانیہ عام دنوں سے تین گھنٹے پانچ منٹ کم رہا، یعنی بائیس دسمبر کے دن کا دورانیہ دن دس گھنٹے پینتیس منٹ تھا۔

اسلام آباد میں آج نو گھنٹے چون منٹ،لاہور میں دس گھنٹے پانچ منٹ اورکراچی میں دن کا دورانیہ دس گھنٹے پینتیس منٹ کا تھا۔

دسمبر کی 21 اور 22 تاریخ کے درمیان آنے والے رات طویل ترین رات ہو گی، جس کا دورانیہ 14 گھنٹے ہوگا جبکہ دن کا دورانیہ تقریباً 10 گھنٹے ہو گا جبکہ 23 دسمبر سے دن کا دورانیہ بڑھنے اور رات کا کم ہونے لگے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں