ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

امریکا میں نسل پرست لڑکی کا مسلمان طالبہ پر تشدد

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکا میں متعصب طالبہ نے نسل پرستی کی بنیاد پر پناہ گزین شامی طالبہ کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست پنسلوانیا میں واقع چارٹیئرز ویلی نامی ہائی اسکول میں زیر تعلیم نسل پرست طالبہ نے تعلیم کے حصول کےلیے اسکول جانے والی باحجاب شامی لڑکی پر مسلمانوں سے نفرت کا اظہار کرتے ہوئے بے رحمانہ تشدد کیا۔

سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہائی اسکول کے بیت الخلاء میں شامی پناہ گزین دوسری لڑکی سے گفتگو کررہی ہے جس میں امریکی طالبہ مسلسل شامی لڑکی کو دھمکا رہی ہے۔

امریکی طالبہ نے گفتگو کے دوران ہی شامی پناہ گزین کو دھکا دیا اور تشدد پر شروع کردیا جس کے باعث متاثرہ لڑکی کو اسپتال منتقل کرنا پڑا، متاثرہ لڑکی کی جانب سے پولیس کو شکایت درج کروائی گئی تاہم پولیس نے تعاون کرنے سے انکار کیا۔

سوشل میڈیا پر شامی طالبہ پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی تو پولیس مقدمہ درج کرنے پر مجبور ہوئی تاہم پولیس نے امریکی طالبہ کو بچانے کی خاطر شامی پناہ گزین پر تشدد کو مسلمانوں کے خلاف نفرت کے بجائے دو طالبات میں جھگڑے کا مقدمہ درج کیا اور صرف نظم و صبط کی خلاف ورزی کے تحت کارروائی کی درخواست کی۔

امریکی پولیس نے واقعے کی مزید معلومات فراہم کرنے سے انکار کرتے ہوئے مقدمہ بچوں کے جرائم کی دفعات کے تحت درج کیا اس لیے ملزم اور متاثر طالبہ سے متعلق معلومات فراہم نہیں کیں۔

مزید پڑھیں : پناہ گزین شامی بہن بھائیوں پر اسکول میں نسل پرستوں کا حملہ

واضح رہے کہ متاثرہ طالبہ شامی میں ہونے والی خانہ جنگی کے دوران 2 برس پناہ گزین کیمپوں میں گزارنے کے بعد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ امریکا پہنچی تھی جہاں اس نے پنسلوانیا کے اسکول میں داخلہ لے لیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں