دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوینٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق قومی ٹیم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ٹی ٹوینٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق قومی ٹیم پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ بھارت دوسرے اور انگلیںڈ کی ٹیم تیسرے نمبر پر موجود ہے۔
ٹیم رینکنگ میں آسٹریلیا چوتھے، جنوبی افریقہ پانچویں، نیوزی لینڈ چھٹے، ویسٹ انڈیز ساتویں، افغانستان آٹھویں، سری لنکا نویں اور بنگلہ دیش دسویں نمبر پر موجود ہے۔
بلے بازوں کی فہرست میں بابراعظم پہلے، کولن منرو دوسرے، ایرون فنچ تیسرے نمبر پر براجمان ہیں، ویسٹ انڈیز کے ایون لیوس 11 درجے ترقی پاکر چوتھے نمبر پر آگئئے، اوپنر فخر زمان تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ، یاسر شاہ کی تنزلی، دسویں نمبر پر پہنچ گئے
بولرز کی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان کا پہلی پوزیشن پر قبضہ ہے، شاداب خان دوسرے، فہیم اشرف آٹھویں اور عماد وسیم نویں پوزیشن پر موجود ہیں۔
آل راؤنڈر رینکنگ میں آسٹریلیا کے گلین میکسویل نے پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن دوسرے، افغانستان کے محمد نبی تیسرے، بنگلہ دیش کے محمود اللہ چوتھے اور جنوبی افریقہ کے جے پی ڈومینی پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔