منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

ٹیلنٹ کی کمی نہیں، پاکستان میں ٹینس اکیڈمی کا قیام ضروری ہے، اعصام الحق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹینس اکیڈمی کا قیام ضروری ہے، اگر نئے کھلاڑیوں کو گراس روٹ لیول پر مواقع ملیں تو پاکستان کو ٹینس کے مزید اچھے کھلاڑی ملیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور جیم خانہ ٹینس کورٹس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اعصام الحق نے کہا کہ گراس روٹ لیول پر کھلاڑیوں کو مواقع ملیں تو کوئی شک نہیں کہ پاکستان سے مزید ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔

گزشتہ15سال سے پاکستان میں کوئی ٹینس اکیڈمی نہیں بنی، ٹینس کورٹس کو اکیڈمی میں تبدیل کرنے سے فائدہ ملے گا۔ لاہور جیم خانہ ٹینس کورٹس پر شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں اعصام الحق اور عقیل خان نے اپنا افتتاحی میچ بھی کھیلا۔ جس میں دونوں کی جوڑی نے عمران بھٹی اور طارق صادق کو باآسانی شکست دی۔

اعصام الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ما ضی میں اس کھیل پر توجہ نہیں دی گئی، وزیر اعظم خود اسپورٹس مین ہیں امید ہے وہ اسپورٹس کیلیے اقدامات کریں گے۔

وزیر عظم سے ملاقات کے بعد کھیل میں بہتری بھی ہو پائے گی۔2019 میں دوحہ کے بعد آسٹریلیا اوپن ٹینس میں شرکت کروں گا۔ سال2018 برا سال رہا جس سے رینکنگ بری طرح نیچے آئی، فٹنس اور کھیل پر توجہ ہے اپنی رینکنگ بہتر کروں گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں