اشتہار

سعودی عرب کا یمن میں عالمی مبصرین کی تعیناتی کا خیرمقدم

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب نے یمن میں حکومت اور باغیوں کے درمیان جنگ بندی معاہدے کی نگرانی کے لیے اقوام متحدہ کے مبصرین کی تعیناتی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ریاض یمن میں باغیوں اور حکومت کے درمیان جنگ بندی معاہدے کی  نگرانی کے لیے اقوام متحدہ کے مبصرین کی تعیناتی کا خیرمقدم کرتا ہے۔

[bs-quote quote=”یمن کے معاملے پر اقوام متحدہ کی قرارداد 2216 پر عمل درآمد پر زور دیتے رہیں گے” style=”style-6″ align=”left” author_name=”سعودی وزارت خارجہ”][/bs-quote]

- Advertisement -

وزارت خارجہ کے مطابق اس حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جمعہ کے روز پیش کی جانے والی قرارداد کی بھی حمایت کی جاتی ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کے مطابق یمن میں قیام امن اور جنگ بندی کے لیے سعودی عرب کا سفارتی کردار نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر اور اقوام متحدہ میں سعودی سفیر عبداللہ المعلمی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

مزید پڑھیں: یمنی افواج نے سعودی عرب سے متصل سرحد کا کنٹرول سنبھال لیا

بیان کے مطابق سعودی عرب نے سویڈن میں یمن جنگ بندی کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات کی حمایت کی۔

سعودی وزارت خارجہ کے مطابق ہم یمن میں دیرپا قیام امن اور آئینی حکومت کی رٹ بحال کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی قرارداد 2216 پر عمل درآمد پر زور دیتے رہیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں