تہران: وفاقی وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی اپنے سرکاری دورے کے تیسرے مرحلے کے لیے تہران سے بیجنگ روانہ ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی ایران کے دورے کے بعد چین کے لیے روانہ ہو گئے، جہاں وہ چین کی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
[bs-quote quote=”چینی حکام کے ساتھ دو طرفہ اقتصادی تعاون اور ترقی کے فروغ سے متعلق بات بات چیت کی جائے گی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]
عوامی جمہوریہ چین میں ملاقاتوں میں علاقائی و بین الاقوامی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال ہوگا، دو طرفہ اقتصادی تعاون اور ترقی کے فروغ سے متعلق بات بات چیت کی جائے گی۔
قبل ازیں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کابل میں افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے سمیت دیگر اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
شاہ محمود قریشی نے افغان پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جب کہ افغان صدر اشرف غنی نے افغان امن عمل کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی افغان صدراشرف غنی سے ملاقات
وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں امن واستحکام دونوں ممالک اور خطے کے لیے بہتری کا موجب ہوگا۔
شاہ محمود قریشی کابل کا دورہ مکمل کرنے کے بعد تہران روانہ ہو گئے تھے جہاں انھوں نے ایرانی اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کیں اور اقتصادی تعاون کے سلسلے میں بات چیت کی۔