اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ پاناما اور جعلی اکاؤنٹس پر جے آئی ٹی رپورٹ بتاتی ہے کہ ریاست قرضوں میں ڈوبتی ہے اور غربت کا شکار ہوجاتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ بتاتی ہے کہ ریاست کیسے ناکام ہوتی ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی رپورٹ بہت کچھ بتاتی ہے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریاست قرضوں میں ڈوبتی ہے اور غربت کا شکار ہوجاتی ہے۔
The Panama JIT report & the Fake Accounts JIT report are case studies in how states fail – getting impoverished & drowning in debt. The scale & methods used for siphoning off public money are incredulous & mind-boggling.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 25, 2018
وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ جی آئی ٹی رپورٹ میں کرپشن میں ملوث افراد کے عوامی پیسہ کھانے کے جو طریقے بتائے گئے ہیں وہ ناقابل یقین ہیں۔
وزیر اعظم کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ رپورٹس کے بعد بھی جو افراد ان کا دفاع کررہے ہیں ان کو دیکھ کر حیران ہوں۔
مزید پڑھیں : کچھ بھی ہوجائے احتساب کا عمل نہیں رکے گا:عمران خان
یاد رہے کہ 22 دسمبر کو وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کی 100 روزہ کارکردگی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ انصاف نہیں ہوتا تو احساسِ محرومی جنم لیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں کہا جاتا ہے کہ ہم پچھلی حکومت کی بات کرتے رہتے ہیں، لوگوں کوکہنےدیں،اپنی کارکردگی کاموازنہ پچھلی حکومت سےنہ کریں توکس سےکریں ۔ ماضی میں جنوبی پنجاب کابجٹ دیگرحصوں پرخرچ کیاگیا، جس کے سبب وہاں کی محرومیاں بڑھتی گئیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں غلطیوں سےسیکھ کرآگےبڑھناہے۔ پنجاب کےبجٹ کی منصفانہ تقسیم ہوگی۔