ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

امریکا میں رواں سال لاکھوں طلبہ اسکول میں کیوں پھنسے؟

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکا میں رواں سال ایمرجنسی صورتحال کے باعث 41 لاکھ سے زائد طلبہ وقتی طور پر اسکول میں پھنس گئے تھے، بیشتر طلبہ شدت پسندانہ کارروائیوں کے باعث اسکولوں میں محصور ہوئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کے تعلیمی سال 2017 اور 18 کے دوران لاکھوں بچے ناگزیر وجواہات کے باعث اسکولوں میں پھنس گئے تھے، امریکا کے 16 اسکول ایسے ہیں جنہیں معمول کے حالات میں بھی اچانک بندش کا سامنا کرنا پڑا جس کے  باعث بچے بھی وقتی طور پر اسکول میں قید ہوگئے۔

امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ 6 ہزار 200 سے زیادہ اسکول ہیں جن میں زیر تعلیم بچوں کو کچھ دیر اسکولوں میں قید رہ پڑا، 61 فیصد اسکول طلبہ ایسے تھے جو مسلح افراد  کے حملوں کے باعث اسکول میں پھنسے جبکہ 15 فیصد تعلیمی مراکز وہ تھے جن میں دھماکا خیز مواد کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔

مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سروے ٹیم کے پاس ملک کے  31 بڑے شہروں کے اسکولوں کا ڈیٹا موجود ہے جہاں اسکولوں میں بچے پھنس گئے ہوں۔

خبر رساں ادارے کی سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متاثر ہونے والے 41 لاکھ سے زائد اسکول طلبہ میں سے 2 لاکھ 20 ہزار کنڈر گارڈن اور پری کنڈرگارڈن کے بچے تھے۔

امریکی اسکولوں میں رونما ہونے والے کچھ واقعات

مزید پڑھیں : امریکا: اسکول میں طالب علم کی فائرنگ، ٹیچر سمیت ایک طالبہ زخمی

یاد رہے کہ رواں برس 26 مئی کو امریکی ریاست ’انڈیانہ‘ کے اسکول میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جہاں ایک طالب علم نے کلاس میں اندھا دھند فائرنگ کرکے ایک ٹیچر اور ایک طالبہ بھی شدید زخمی کردیا تھا، جس کے بعد کئی روز تک اسکول میں تعلیمی سرگرمیاں معطل رہی تھیں۔

مزید پڑھیں : فلوریڈا کے ہائی اسکول میں فائرنگ، 17 افراد ہلاک

اس سے قبل امریکی ریاست فلوریڈا میں 15 جنوری کو ہائی اسکول میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں : امریکا، اسکول میں فائرنگ 10 افراد ہلاک، حملہ آور گرفتار

واضح رہے کہ 19 مئی کو امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن کے قریب واقع سانٹا فی نامی اسکول میں 17 سالہ سابق طالب علم نے فائرنگ کرکے 10 سے زائد افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد کو زخمی کردیا تھا۔

مزید پڑھیں : امریکا: اسکول میں فائرنگ، 2 طالب علم زخمی

امریکی ریاست میری لینڈ میں 21 مارچ کو مسلح نوجوان نے اسکول میں داخل ہوکر طلباء پر فائرنگ کردی تھی۔ جس کے نتیجے میں دو طالب علم شدید زخمی ہوگئے تھے، تاہم موقع پر موجود پولیس افسر کی بروقت کارروائی نے مزید نقصان ہونے سے بچا لیا۔

مزید پڑھیں : پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کی میت کل پاکستان پہنچے گی

خیال رہے کہ 19 مئی کو امریکی ریاست ٹیکساس میں شہرہوسٹن کے سانٹا فے ہائی اسکول میں طالبعلم کی فائرنگ سے پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ بھی ہلاک ہوئی تھی جس کی میت 22 مئی کو پاکستان پہنچی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں