اشتہار

چین امریکا تجارتی جنگ، دونوں فریقین نے ملاقات کا عندیہ دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: چین اور امریکا کے درمیان جاری تجارتی جنگ کی شدت میں کمی کا امکان ہے، دونوں فریقین نے جلد ملاقات کا عندیہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چینی اور امریکی حکام کے اعلیٰ حکومتی نمائندے اگلے سال جنوری میں ملاقات کریں گے، جس میں تجارتی جنگ کے خاتمے پر گفتگو ہوگی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں حکومتوں کی جانب سے ملاقات کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا، تاہم یہ اہم ملاقات تجارتی جنگ کے خاتمے میں معاون ثابت ہوگی۔

- Advertisement -

دونوں فریقین کی جانب سے اہم ملاقات جنوری میں ہوگی، علاوہ ازیں چین اور امریکا کے اعلیٰ عہدیداران تجارتی جنگ کے خاتمے سے متعلق مسلسل رابطے میں ہیں۔

چینی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا میں ان دنوں کرسمس کی چھٹیاں ہیں، اس کے باجود دونوں ممالک کے معاشی ماہرین رابطے میں ہیں، معاملات حل کرکے مضبوط معاشی مستقبل کا سوچنا ہے۔

تجارتی جنگ تھم گئی، چین اور امریکا کا نئے ٹریڈ ٹیرف عائد نہ کرنے پر اتفاق

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس میں ملاقات کی تھی، اس دوران دونوں ممالک کے صدرو نے تجارتی جنگ کے خاتمے پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے چینی ہم منصب شی جن پنگ نئے تجارتی محصولات 90 دنوں کے لیے معطل کرنے پر اتفاق کیا تھا تاکہ دونوں ممالک مذاکرات سے معاملات حل کرسکیں۔

یاد رہے کہ یکم دسمبر کو چین کے سرکاری ٹی وی نے کہا تھا کہ یکم جنوری کے بعد سے کوئی محصول نہیں لگے گا اور دونوں ممالک کے درمیان بات چیت جاری رہے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں