کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 21 ملزمان کو گرفتار کرلیا، جن کے قبضے سے اسحلہ بھی برآمد ہوا۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی بی پولیس نے عیسیٰ نگری میں کارروائی کرکے گٹکے کی فیکٹری سے دو ملزمان گرفتار کیئے اور فیکٹری میں موجود گٹکا بنانے کا سامان ضبط کرلیا۔
دوسری جانب بریگیڈ پولیس نے کریک ڈاؤن کرکے چار ملزمان گرفتار کرلیئے، ملزمان سے بھاری مقدار میں گٹکا اور ایک کلو چرس برآمد کی۔
کراچی کے علاقے لیاری چاکیواڑہ بہار کالونی میں چھاپے کے دوران پولیس نے دس ملزمان گرفتار کیئے، ملزمان میں سات خواتین اور تین مرد شامل ہیں۔
محمود آباد چنیسر گوٹھ میں پولیس مقابلہ کے بعد فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلیئے، جن کے قبضے سے اسحلہ برآمد ہوا۔
اورنگی ٹاؤن سے اسٹریٹ کرائم کا ملزم پکڑا گیا شہری سے چھینا گیا سامان بھی برآمد کرلیا۔علاوہ ازیں مبینہ ٹاؤن میٹروول ون مرگلہ ہائیٹس کے قریب پولیس مقابلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے کے بعد زخمی ڈکیت سمیت دو ملزم گرفتار ہوئے، ملزمان سے دو پستول اور شہری سے لوٹا گیا سامان برآمد کرلیا گیا۔