ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

بہت جلد مہمند ڈیم منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے: وزیراعظم کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دیا میر بھاشا ڈیم فنڈ میں اوورسیز پاکستانیوں کا جذبہ قابل تحسین ہے.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے دبئی سےتعلق رکھنے والے اوور سیز  تاجروں کے وفد سے ملاقات کے موقع پر کہے، تاجروں کے وفد نے دبئی میں 9 لاکھ 18510 ڈالر ڈیم فنڈ کے لئے عطیہ کیے تھے.

[bs-quote quote=” دیا میر بھاشا ڈیم فنڈ میں اوورسیز پاکستانیوں کا جذبہ قابل تحسین ہے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”وزیر اعظم”][/bs-quote]

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ڈیم فنڈ میں اوورسیز پاکستانیوں کا جذبہ قابل تحسین ہے، ملک میں پانی کے ذخائر کی حفاظت وقت کی اہم ضرورت ہے.

وزیراعظم عمران خان نے امید ظاہر کی کہ دیا میر بھاشا، مہمند ڈیم منصوبے وقت سے پہلےشروع ہوں گے، بہت جلد مہمند ڈیم منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے.

وزیراعظم کو سینیٹرفیصل جاوید نے ڈیم فنڈ ریزنگ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی.


مزید پڑھیں: وزیر اعظم سے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی ملاقات


بریفنگ کے مطابق دبئی، برسلز، آسٹریا، فرانس، ڈنمارک، ناروے، گریس، سیٹل، نیو جرسی، شکاگو میں ڈیم فنڈ ریزنگ کا انعقاد کیا گیا.

وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ واشنگٹن ڈی سی اور ایریزونا میں بھی فنڈ ریزنگ کا انعقاد کیا گیا، بہت جلد دیگر ممالک میں فنڈ ریزنگ ایونٹس کا اہتمام کیا جائے گا.

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ اووسیز پاکستانیوں کی طرف سےمزیدعطیات ڈیم فنڈ میں جمع کرائے جائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں