بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

سال 2018، سونے کی قیمتوں میں کیا اتار چڑھاؤ آئے؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سال 2018 میں ڈالر کی اونچی اُڑان نے سونے کی قیمتوں کو بھی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا۔

تفصیلات کے مطابق 2018 میں عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 19 ڈالر سستا ہوا اور فی اونس سونا 1284 ڈالر پر آگیا۔

آل سندھ صرافہ بازار کے مطابق 2018 میں فی تولہ سونا 11800 روپے مہنگا ہوا، سونا سال 2018 کی بلند سطح 67800 روپے پر جا پہنچا جبکہ 10 گرام سونا 9957 روپے مہنگا ہوا۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق 2018 کے اختتام پر 10 گرام سونا 58128 روپے کی سطح پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج

سال 2018 میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 8.41 فیصد کمی ہوئی، 100 انڈیکس نے سال کا اختتام 3404 پوائنٹس کم ہوکر 37066 پر کیا۔

سال 2018 میں 45 ارب شیئرز کے سودے ہوئے، پی ایس ایکس کے کاروبار کی مالیت 1922 ارب روپے رہی، 246 دن کاروبار ہوا، 129 دن منفی رہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بلند ترین سطح 47148 اور کم ترین سطح 36274 رہی، 100 انڈیکس نے 10874 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار کیا۔

رپورٹ کے مطابق انڈیکس کے کاروباری دن میں سب سے زیادہ اضافہ 1556 پوائنٹس رہا، انڈیکس کی کاروباری دن میں 1335 پوائنٹس کی گراوٹ سب سے بڑی رہی۔

سال 2018 کے دوران مارکیٹ کیپٹلائزیشن 878 ارب روپے کم ہوئی، سال کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائئزیشن 7692 ارب روپے ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں