منگل, فروری 25, 2025
اشتہار

دسمبر تو گزر گيا ليکن ٹھنڈا ٹھار موسم چھوڑ گيا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: دسمبر تو گزر گيا ليکن ٹھنڈا ٹھار موسم چھوڑ گيا، نئے سال کے پہلے دن بھی ملک بھر میں جاڑا جوبن پر ہے۔

تفصیلات کے مطابق سائيبريا بنے بلوچستان ميں سردی کم ہونے کا نام نہيں لے رہی، کوئٹہ میں نئے سال کے آغاز پر آسمان بادلوں سے چھپ گیا، موسم مزید سرد ہوگیا۔

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں سورج کو بھی جیسے سردی لگ گئی ہے، خانیوال، ملتان، لوھراں، بہاولپور میں دھند سے سارے منظر دھند لائے ہوئے ہیں۔

اوکاڑہ، ساہیوال، چیچہ وطنی میاں چنوں، محسن وال سمیت بیشتر شہروں میں آج بھی راستے دھند میں گم ہیں۔

گلگت بلتستان اسکردو سمیت با لائی علاقوں میں سردی جوبن پر ہے، کراچی ميں سورج نے چہرہ تو دکھا یا لیکن موسم سرد ہے۔

سال نو کے پہلے ہی دن کوئٹہ میں ہلکی بارش نے موسم کو مزید خوشگوار بنا دیا، شہر میں شدید سردی کے ساتھ ٹھنڈی ہواؤں کا بھی راج ہے۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید ٹھنڈ کے باعث دھند نے بھی شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔

انتظامیہ نے شہریوں کو سڑکیوں پر گاڑی چلاتے ہوئے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں