اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ ‘ 2 کشمیری شہید

اشتہار

حیرت انگیز

سری نگر: قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے کپواڑہ میں فائرنگ کرکے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

تفصیلات کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت جاری رکھتے ہوئے ضلع کپواڑہ میں 2 کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ ظالم بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد علاقے میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

- Advertisement -

کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فورسزنے تلاشی کے بہانے خواتین، بچوں کوگھروں سے نکال دیا۔

قابض بھارتی فورسز نے 4 روز قبل مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلواما میں فائرنگ کرکے 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا تھا۔

سال 2018: مقبوضہ کشمیر میں حاملہ خواتین، بچوں اور اسکالر سمیت 355 شہری شہید

مقبوضہ کشمیر کے اسیر شہریوں کے لیے سال 2018 بھی نامہرباں رہا، ایک سال میں قابض بھارتی فوج نے حاملہ خواتین، بچوں اور اسکالرز سمیت 355 شہری شہید کردیے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں