بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

سربراہ ڈبلیوایچ او ڈاکٹر ٹیڈروس ایدھنم کل پاکستان پہنچیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سربراہ ڈبلیوایچ اوڈاکٹرٹیڈروس ایدھنم کل پاکستان پہنچیں گے، دورے میں سربراہ ڈبلیو ایچ او وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیرصحت، ڈی جی ہیلتھ سے ملاقاتیں کریں گے اور 7 جنوری کو پولیو ڈونر کانفرنس میں شریک ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا نے انسداد پولیو کے لئے پاکستان کے اقدامات کا بھرپور اعتراف کرلیا ، سربراہ ڈبلیوایچ اوڈاکٹرٹیڈروس ایدھنم کل پاکستان پہنچیں گے، سربراہ عالمی ادارہ صحت دو روز تک پاکستان میں قیام کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سربراہ ڈبلیو ایچ او وزیراعظم عمران خان سےملاقات کریں گے جبکہ ڈاکٹر ٹیڈروس کی وفاقی وزیر صحت، ڈی جی ہیلتھ سے بھی ملاقات ہوگی۔

دورے کے دوران ڈاکٹر ٹیڈروس پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا دورہ کریں گے، جہاں انھیں انسداد پولیوکے لئے اقدامات پربریفنگ دی جائے گی۔

ڈاکٹرٹیڈروس7جنوری کوپولیوڈونر کانفرنس میں بھی شریک ہوں گے، پاکستان کانفرنس میں دنیا کو انسداد پولیو سےمتعلق کارکردگی اور ڈونرز کو پولیوسے متعلق آئندہ 3 سال کی ضروریات سےآگاہ کرے گا۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب، جاپان، کینیڈا، آسٹریلیا، برطانیہ، جرمنی کے نمائندے کانفرنس میں شرکت کریں گے جبکہ ڈبلیوایچ او ، یونیسیف، بل اینڈمیلنڈاگیٹس فاؤنڈیشن شرکت کرے گی۔

خیال رہے سربراہ ڈبلیوایچ اوڈاکٹرٹیڈروس پہلی بارپاکستان آرہےہیں۔

یاد رہے 24 اکتوبر قومی پولیومہم سے متعلق ڈبلیو ایچ او کی غیرجانبداررپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ گزشتہ قومی انسداد پولیو مہم تاریخ کی کامیاب ترین مہم ثابت ہوئی۔

رپورٹ میں کہا گیا تھا ملکی تاریخ میں پہلی بار 98 فیصد بچوں کوپولیو قطرےپلائے گئے اور گزشتہ قومی پولیومہم میں 2 فیصد بچے ویکسین سے محروم رہے۔

واضح رہے پاکستان ،افغانستان اور نائجیریا دنیا کے آخری تین ممالک ہیں، جہاں پولیو جیسی بیماری آج بھی موجود ہے، کچھ مہینے قبل عالمی ادارہ صحت نے اعلان کیا تھا کہ دنیا پولیو کے خاتمے کے قریب پہنچ چکی ہے، اس لیے عالمی برادری کو پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کے لیے مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا۔

اسی سلسلے میں پاکستان پر سفری پابندیاں بھی عائد کی گئیں تھیں اور پاکستان کا کوئی بھی شہری بغیر پولیو کلیئرنس اور ویکسین لیے بغیر بین الاقوامی سفر نہیں کرسکتا۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان اور افغانستان بدستور پولیو وائرس کے پھیلاؤ میں ملوث ہیں، پاک افغان سرحدی مہاجرین پولیو پھیلاؤ کا سبب بن رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں