اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں شکست کی بڑی وجہ بیٹنگ کی ناکامی ہے، سرفراز احمد

اشتہار

حیرت انگیز

کیپ ٹاؤن : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ دوسرے ٹیسٹ میں شکست کی وجہ بیٹنگ کی ناکامی ہے، وکٹ فاسٹ بولرز کو سپورٹ کررہی تھی۔

یہ بات انہوں نے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں بد ترین شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی، کپتان سرفراز احمد کا پہلی اننگز میں بیٹنگ کی ناکامی کو شکست کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وکٹ فاسٹ بولرز کو سپورٹ کررہی تھی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلی اننگز میں جنوبی افریقہ کو250سے300رنز پرروک لیتے تو فائدہ ہوتا، ہمیں غلطیوں سے سیکھنا ہوگا۔ دونوں ٹیموں میں اصل فرق جنوبی افریقا کی فاسٹ بولنگ نے ڈالا ہے اور جنوبی افریقا کی جیت کا کریڈٹ ان کے بولروں کو جاتا ہے۔

دوسرے ٹیسٹ میں ہمارے بولر توقعات پوری نہیں کرسکے کیوں کہ ہمارے بولر 120کلومیٹر اور میزبان ٹیم کے بولر 140 سے 145کلو میٹر کی رفتار سے بولنگ کرتے رہے۔

مزید پڑھیں: کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں بھی قومی ٹیم کو شکست، سیریز جنوبی افریقا کے نام

واضح رہے کہ کیپ ٹاؤن میں کھیلے جانے والے جنوبی افریقا کی ٹیم نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں نو وکٹوں سے باآسانی شکست دے کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا کی ٹیم نے 41رنز ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز کیا اور ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں چھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی اور ان کی اس جیت میں 11 وکٹیں لے کر مرکزی کردار ڈوئن اولیوئیر نے ادا کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں