اتوار, اپریل 20, 2025
اشتہار

وزیراعظم عمران خان کی بھارتی ٹیم اورکپتان کومبارکباد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز جیتنے پر ویرات کوہلی اور بھارتی ٹیم کو مبارکباد دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور بھارتی ٹیم کو آسٹریلوی ٹیم کے خلاف سیریز جیتنے پر مبارکباد دی۔

وزیراعظم پاکستان نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ بھارتی ٹیم آسٹریلیا میں سیریز جیتنے اور یہ کارنامہ انجام دینے والی پہلی ایشین ٹیم ہے۔

دوسری جانب بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور کوچ روی شاستری نے آسٹریلیا میں سیریز جیتنے کو ورلڈکپ سے بھی بڑا اعزار قرار دیا تھا۔

ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ اس سیریز میں جیت سے بھارتی ٹیم کو ایک نئی پہچان ملی ہے، گھر کے شیر ہونے کا تاثر بھی اب بدل جائے گا۔

واضح رہے کہ بھارت آسٹریلیا کے خلاف 1947 سے اب تک 11 سیریز کھیل چکا ہے جس میں سے 8 میں اسے شکست ہوئی اور 3 ڈرا رہی تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں