جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

پنجاب حکومت کا ہر ضلع میں سڑکوں پر سونے والے افراد کیلئے پناہ گاہیں بنانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیر اعلٰی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ہر ضلع میں سڑکوں پر سونے والوں کیلئے پناہ گاہیں بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، وزیراعظم عمران خان ہمہ وقت معاشرے کے عام طبقے کی فلاح اور بھلائی کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے ہر ضلع میں سڑکوں پر سونے والے افراد کے لئے پناہ گاہیں بنانے کا فیصلہ کرلیا ، وزیر اعلٰی عثمان بزدار نے کہا کہ مرحلہ وار پروگرام کے تحت ہر ضلع میں پناہ گاہیں تعمیر کی جائیں گی، جس سے بے گھر افراد کو شدید سردی میں کھلے آسمان تلے نہیں سونا پڑے گا۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سڑکوں پر سونے والے افراد کو چھت اور کھانا فراہم کر کے ریاست اپنی ذمہ داری پوری کر رہی ہے، سابق ادوار میں معاشرے کے پسے ہوئے افراد کے لئے صلہ رحمی کی ایسی کوئی مثال نہیں ملتی۔

[bs-quote quote=”وزیر اعظم عمران خان کی انقلابی سوچ سے رہنمائی لیتے ہوئے عوام کی تقدیر بدلیں گے” style=”style-6″ align=”left” author_name=”عثمان بزدار”][/bs-quote]

انھوں نے مزید کہا کہ انسانیت کی فلاح اور خیر خواہی کے لئے خدمات سرانجام دینا ترجیحات میں اولین ہے، وزیر اعظم عمران خان ہمہ وقت معاشرے کے عام طبقے کی فلاح  اور  بھلائی کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔

وزیر اعلٰی پنجاب نے دعوٰی کیا کہ وہ وزیر اعظم عمران خان کی انقلابی سوچ سے رہنمائی لیتے ہوئے عوام کی تقدیر بدلیں گے۔

یاد رہے گذشتہ سال نومبر میں وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں شیلٹرہوم منصونے کا سنگ بنیاد رکھا تھا، میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شیلٹرہوم آسمان تلے رات بسر کرنے والے افراد کے لیے بنایا جا رہا ہے، یہ اقدام فلاحی ریاست کی جانب سے پہلا قدم ہے جو اٹھایا گیا۔

مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں شیلٹر ہوم پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا

پہلے مرحلےمیں لاہور میں 5 شیلٹر ہوم قائم ہوں گے، ریلوے اسٹیشن کے سامنے بنایا گیا شیلٹرہوم ایک کنال اراضی پر محیط ہے ، شیلٹر ہوم کی جگہ صوبائی حکومت اور ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کی ملکیت ہے،اس میں 93 مرد اور 27 خواتین قیام کرسکیں گی۔

بعد ازاں وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر بے گھرافراد کے لیے لاہور میں فٹ پاتھوں پرعارضی خیمےلگا دیئے گئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں