راولپنڈی: پاک فوج کی ایئرڈیفنس کی صلاحیتوں میں نیا اضافہ ہوا ہے، آرمی ایئرڈیفنس نے کراچی کے قریب فائر پاور کا مظاہرہ کیا، آرمی چیف نے مبارک باد پیش کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی ایئرڈیفنس نے کراچی کے قریب فائر پاور کا مظاہرہ کیا، ایئرڈیفنس نے البیضا 2019 مشقوں کے دوران اپنے ہتھیاروں کا مظاہرہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فائرپاور کا مظاہرہ دیکھا، پاک فضائیہ کے سربراہ نے بھی مشقوں کا معائنہ کیا۔
مشقوں کے دوران پہلی بار ایل وائی 80 سسٹم کو جانچا گیا، آرمی چیف نے آرمی ایئرڈیفنس کو کامیاب فائر پاور پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ایل وائی 80 سسٹم سے ایئرڈیفنس صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
COAS and Air Chief witnessed display of firepower capability by Pak Army Air Defence including fire of recently inducted Long Range weapon system LY-80. LY-80 has realized the concept of a comprehensive, layered and integrated air defence with enhanced lethality. (1 of 2). pic.twitter.com/Nqs0bOAwOe
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) January 10, 2019
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ایل وائی 80 سسٹم قومی سطح پر دفاعی صلاحیتوں کو مزید تقویت دے گا، پاک فضائیہ سربراہ نے بھی ایل وائی 80 سسٹم کی شمولیت پر پاک فوج کو مبارکباد پیش کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر کور کمانڈر کراچی، کمانڈر آرمی ایئرڈیفنس کمانڈو ودیگر اعلیٰ عسکری حکام بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں: پروفیشنل اور تربیت یافتہ فوج امن کی ضمانت ہے، آرمی چیف
واضح رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف نے بہاولپور کور کے زیر اہتمام سرمائی تربیتی مشقوں کا جائزہ لیا تھا، جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے، پاکستان بابائے قوم کے وژن کے تحت امن چاہتا ہے۔