اشتہار

شام سے ایک ایک ایرانی جنگجو کو نکال باہر کیا جائے گا: امریکی وزیر خارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ شام سے ایک ایک ایرانی جنگجو کو نکال باہر کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مصر کے دارالحکومت قاہر میں خطاب کرتے ہوئے کیا، امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا تھا عسکریت پسندوں کا خاتمہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک شامی صدر بشار الاسد کے زیرکنٹرول علاقوں سے ایرانی اور اس کے لیے برسرپیکار قوتیں باہر نکل نہیں جاتیں اس وقت تک امریکا ان علاقوں کی تعمیر نو کے لیے امداد نہیں دے گا۔

- Advertisement -

خطاب کے دوران امریکی وزیرخارجہ نے سابق صدر اوباما کی مشرقی وسطیٰ پالیسیوں پر تنقید بھی کی، ان کا کہنا تھا کہ اوباما نے سنگین غلطیاں کی تھیں۔

خیال رہے کہ دو روز قبل مائیک پومپیو نے کہا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ ایران پر اپنا دباؤ بڑھانے کے لیے کوشاں ہے، ایرانی پالیسی پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

ایران مشرقی وسطیٰ کے لیے خطرہ، امریکا نے دباؤ بڑھا دیا

ان کا کہنا تھا کہ امریکا تہران میں ایرانی قیادت پر اپنا سفارتی اور تجارتی دباؤ دوگنا کر دینے کی کوششیں کر رہا ہے، تاکہ ایران اپنی سرگرمیوں سے باز آجائے۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے کہا تھا کہ ایران بین البراعظمی بیلسٹک میزائل چھوڑنے کی تیاری کررہا ہے، ایران کو عالمی امن خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں