ہفتہ, ستمبر 28, 2024
اشتہار

جےآئی ٹی رپورٹ پر آصف زرداری کی گرفتاری سے ملک میں ردعمل آ سکتا ہے، سلیم مانڈوی والا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ڈپٹی چئیرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ قانون کے تحت آصف زرداری یا کسی اور کو بھی گرفتارکیاجائے تو حرج نہیں ہے لیکن صرف جے آئی ٹی رپورٹ پرگرفتاری ہوئی تو ردعمل آ ئےگا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی چئیرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کی معیشت درست کرنے کے لئے انڈسٹریز ناگزیر ہیں، کسی ایک طبقے کی خرابی ملک کی خرابی ہے، معیشت پر ہر سیاسی جماعت کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ گرینڈالائنس یاسیاست کاتعلق ہے، اس میں کچھ غلط نہیں ، کسی نے نہیں کہا یہ حکومت آئےگی اور سرمایہ کاری نہیں ہوگی، سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن ملک کے لئے ہم سب ایک ٹیم ہیں۔

- Advertisement -

[bs-quote quote=” قانون کے تحت آصف زرداری یاکسی اورکوبھی گرفتارکیاجائےتوحرج نہیں ہے” style=”style-6″ align=”left” author_name=”ڈپٹی چیئرمین سینیٹ "][/bs-quote]

سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ مناسب طریقے سے آصف زرداری یا کسی کی گرفتاری پر حرج نہیں، جے آئی ٹی رپورٹ پرگرفتاری ہوئی تو ملک میں ردعمل آ سکتا ہے۔

انھوں نے مزید کہا نواز شریف بطور وزیر اعظم بھی نیب میں پیش ہوئے، نیب جسے بھی طلب کرے اسے پیش ہونا چاہئے، عمران خان خود کہتے ہیں الزام ہے تو کٹہرے میں لانا چاہیے۔

یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا نام فوری ای سی ایل سے نہ نکالنے کا فیصلہ کیا تھا اور کہا تھا وفاقی کابینہ نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے عدالتی تفصیلی فیصلے کا انتظار کرے گی، تحریری فیصلہ ملنے کے بعد نام ای سی ایل سے نکالنے کا حتمی فیصلہ ہوگا۔

خیال رہے سپریم کورٹ کی جانب سے منی لانڈرنگ اسکینڈل نیب کو منتقل کئے جانے کے بعد آصف علی زرداری اور ہمشیرہ فریال تالپور کے خلاف جلد ریفرنسز احتساب عدالت میں دائر کئے جانے کا امکان ہے ۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں