اشتہار

جنگل کے بادشاہ بارش کے مزے لینے سڑک پر نکل آئے۔۔۔ ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

اگر آپ کے سامنے کوئی خونخوار جانور اچانک آجائے تو کیا حالت ہوگی؟ یقینی طور پر اعصاب کو قابو رکھنا بہت ہی مشکل ہوگا۔

اسی طرح سوچیں کہ جنگل کا بادشاہ ‘شیر‘ کا ایک ٹولہ اُس وقت آپ کے سامنے آئے جب آپ گاڑی میں بیٹھے ہوں تو کیا حالت ہوگی یقینی طور پر سب سے پہلے دروازے بند کریں گے۔

انٹرنیٹ پر جنوبی افریقا کی ایسی ہی ایک ویڈیو سامنے آئی جسے دیکھ کر آپ ششدر رہ جائیں گے۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چار شیروں کی ٹولی نے نہ صرف ٹریفک جام کیا ہوا ہے بلکہ وہ برسات کے مزے لینے کے لیے مٹر گشت بھی کررہے ہیں۔

انٹرنیٹ پر شیئر ہونے والی ویڈیو کے مطابق مذکورہ واقعہ کروگر پارک اور سابی سینڈ نامی سڑک پر پیش آیا جس میں شیروں نے کسی گاڑی والے کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا بلکہ وہ ٹہلتے ہوئے دوسری طرف چلے گئے۔

گاڑی میں سوار ایک خاتون نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی جو وائرل ہوگئی اور اسے اب تک اٹھارہ لاکھ چالیس ہزار صارفین دیکھ چکے جبکہ 16 ہزار سے زائد سے اسے ری ٹویٹ اور پچاس ہزار صارفین نے اسے پسند کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں