بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

بلاول بھٹو اسلام آباد میں دھرنے کا شوق پورا کرلیں، جگہ ہم دیں گے: فیصل جاوید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو دو  چار لوگ لے کر اسلام آباد پر چڑھائی کرنا چاہتے ہیں، تو شوق پورا کر لیں، ہم انھیں جگہ دیں گے.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کیا. فیصل جاوید نے کہا کہ یہ عوام سے روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ پورا کر نہیں سکے.

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ بلاول بھٹو  کا کہا ہوا سمجھ میں نہیں آتا، بلاول خود کچھ نہیں کر رہے، بس عمران خان پر تنقید کر رہے ہیں.

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ اتنے عرصے میں انھوں نےعوام کے لیے کیا کیا؟ اس کا جواب نہیں دیتے، سندھ کےعوام اب تبدیلی چاہتے ہیں.


مزید پڑھیں: ہم ان کی جے آئی ٹی اور جیلوں سے نہیں ڈرتے: بلاول بھٹو


فیصل جاوید نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی والے سندھ میں کام کریں، بارباران کی تقریردہرائی جاتی ہے، عوام کوسب پتا ہے، اب یہ لاحاصل ہے.

یاد رہے کہ آج کوٹری میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ ہم جے آئی ٹی اور جیلوں سے نہیں ڈرتے، ہم مشرف کی جیلوں اور جلا وطنی سے نہیں ڈرے۔ سندھ حکومت واحد حکومت ہے جس نے خدمت کو اپنی ترجیح بنایا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں