اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں خصوصی مسجد قائم کی گئی، جس میں وزیرِ اعظم نے پچھلے روز پہلی بار نمازِ جمعہ ادا کی۔
تفصیلات کے مطابق بنی گالہ میں مسجد کی تعمیر 2 ماہ پہلے وزیرِ اعظم کی خصوصی ہدایت پر کی گئی ہے، نمازوں کی ادائیگی کے لیے امام بھی مقرر کر دیا گیا ہے۔
گزشتہ روز جمعے کو وزیرِ اعظم نے اس مسجد میں پہلی نمازِ جمعہ ادا کی، انھوں نے مسجد میں بنی گالہ کے اسٹاف کے ساتھ با جماعت نماز کی ادا کی۔
وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی نعیم الحق نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے مسجد میں نماز کی ادائیگی کی تصاویر شیئر کیں۔
تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان مسجد کے اندر بنی گالہ اسٹاف کے ساتھ صفوں میں بیٹھے ہوئے ہیں۔