اشتہار

یو اے ای: وزارت تعلیم نے گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظبی : موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد اسکول دوبارہ سے کھل گئے اور ساتھ ساتھ ہی وزارت تعلیم نے گرمی کی چھٹیوں کا بھی اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے تعلیمی ادارے موسم سرما کی دو ہفتے کی چھٹیوں کے بعد آج دوبارہ کھل گئے، جبکہ اسکولوں میں 6 جنوری کو ہی تدریسی عمل شروع ہوگیا تھا۔

اسکولوں اور کالجوں میں سردیوں کی چھٹیاں ختم ہوتے ہی رونقیں بھی لوٹ آئیں ہیں۔

- Advertisement -

اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ یو اے ای کی وزارت تعلیم نے موسم سرما کی چھتیاں ختم ہوتے ہی نجی و سرکاری اسکولوں کی گرمیوں کی چھٹیوں کا بھی اعلان کردیا ہے۔

اماراتی میڈیا کا کہنا ہے کہ وزارت تعلیم کی جانب سے ٹویٹر کے ذریعے گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔

امارتی حکام کے بیان کے مطابق اتوار 13 جنوری سے سرکاری اسکولوں میں تدریسی عمل کا دوبارہ آغاز ہوا ہے جبک نجی و سرکاری اسکولوں میں 31 مارچ سے 11 اپریل 2019 تک گرمیوں کی تعطیلات ہوں گی۔

اماراتی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اساتید کے لیے موسم گرما کی تعطیلات 4 اپریل 2019 کو ہی ختم ہوجائیں گی۔

اماراتی اسکولوں میں زیرتعلیم بچوں نے موسم گرما کی تعطیلات میں دوران تعلیم پیدا ہونے والے ذہنی دباؤ کو کم کرنے کی منصوبہ بندی کی ہوئی ہے۔

طلبہ کا کہنا ہے کہ اسکولوں میں زیر تعلیم اکثر بچوں کا روزانہ کا معمول صبح اسکول جانا ، پھر کوچنگ سینٹر میں پڑھنا اور گھر آکر بھی آدھی رات تک اسٹڈی میز پر پڑھنا ہوتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں