منگل, جنوری 7, 2025
اشتہار

کراچی: مبینہ پولیس مقابلہ اور سرچ آپریشن، 13 ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہرقائد کے علاقے شاہراہ فیصل پر مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جبکہ سائیٹ سپر ہائی وے پر پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 13 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق شاہراہ فیصل میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران تین ملزموں کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث تھے۔

دوسری جانب سائیٹ سپر ہائی وے میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

- Advertisement -

رات گئے شاہراہ فیصل پولیس نے مبینہ مقابلے کے دوران شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث تین ملزموں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزموں میں عاطف، سلیم اور رحیم شامل ہیں جو شہریون کو اغوا کرتے تھے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کو اغوا کرنے کے بعد ان کے اے ٹی ایم کارڈ سے پیسے نکلواتے تھے، ملزمان شارٹ ٹرم کڈنیپنگ، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ملزموں کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شناخت کیا گیا، ملزموں سے اسلحہ، لوٹا گیا سامان اور کریڈٹ کارڈ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ادھر سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے علی محمد شیخ گوٹھ اور دلدار عمرانی گوٹھ میں سرچ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی وخارجی راستے سیل کر گھر گھر تلاشی لی، تلاشی کے دوران 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں