فیصل آباد : چیف ایگزیکٹو پی آئی اے ایئر مارشل ارشد محمود نے کہا ہے کہ ادارے کو ماہانہ3ارب روپے کاخسارہ ہورہا ہے،سات روٹس700ملین روپے کا مجموعی نقصان کررہے ہیں۔
یہ بات انہوں نے فیصل آباد چیمبرآف کامرس کے دورے کے موقع پر کیا، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئر مارشل ارشد محمود نے کہا کہ پی آئی اے کی بحالی کیلئےسات ایئر کموڈورز کو ذمہ داری سونپی ہے۔
پی آئی اے کو ماہانہ3ارب روپے کا خسارہ ہورہا ہے،32جہازوں میں سے صرف چھ ریونیو دے رہے ہیں، قابل استعمال 9جہازوں کو9 ماہ سےبےکارچھوڑاہواتھا۔
اس کے علاوہ سات روٹس700ملین روپےکامجموعی نقصان کررہےہیں، دنیا میں پی آئی اے کی دس جائیدادیں کئی سال سے بے کار پڑی ہیں۔
سی ای اوپی آئی اے نے بتایا کہ15فروری سے فیصل آباد تا جدہ 3براہ راست پروازیں شروع کی جارہی ہیں، حج آپریشن کیلئےفوری طورپرچھ جہاز لائے جارہے ہیں، چیمبر آف کامرس کارگو جہاز لے دے تو ملک کی پہلی کارگو سروس شروع کی جاسکتی ہے۔