منگل, جنوری 7, 2025
اشتہار

ایم پی اے خرم شیرزمان کے اہلخانہ اسٹریٹ کرائم کا شکار بن گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پی ٹی آئی کراچی ڈویژن کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کے اہلخانہ بھی اسٹریٹ کرائم کا شکار بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے پوش علاقے کلفٹن میں ایم پی اے خرم شیر زمان کے اہلخانہ سے لوٹ مار کا واقعہ پیش آیا۔

خرم شیر زمان نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رہزنی کے بڑھتے واقعات پر سندھ حکومت کی خاموش مجرمانہ ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ اہلخانہ کے ساتھ لوٹ مار کا واقعہ کلفٹن میں پیش آیا، یہ میرے گھر والوں کا نہیں بلکہ کراچی کے ہر شہری کا مسئلہ ہے۔

رہنما پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ 5سال سے اس مسئلے پر آواز اٹھا رہا ہوں، لیکن اب تک کوئی خاطرخواہ اقدامات سامنے نہیں آئے۔

خیال رہے کہ شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم اور پرتشدد واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے، جس کے بعد جرائم روکنا کراچی پولیس کے لئے ایک چیلنج بن گیا ہے۔

اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے کراچی پولیس نے کرائم ریکارڈ اور شہریوں کی سہولت کیلئے ایپلی کیشن تیار کرلی ہے، پولیس حکام نے پولیس فار یو نامی ایپلی کیشن کی گذشتہ ماہ سے ہی ٹیسٹنگ شروع کردی ہے۔

کراچی : اسٹریٹ کرائم کا جن بے قابو، شہریوں کی سہولت کیلئے موبائل ایپلی کیشن تیار

واضح رہے کہ اس ایپ میں موبائل، موٹرسائیکل، گاڑی، کیش چھیننے یا چوری سمیت دیگر کی وارداتیں رپورٹ ہوسکیں گی، ٹیسٹنگ کے دوران ایک شہری کی شکایت درج ہوتے ہی متعلقہ ایس ایس پی دفتر کو موصول ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں