ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

وزیراعظم کا بے نظیر بھٹو شہید اسپتال کا اچانک دورہ، سہولیات کا جائزہ، مریضوں سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے راولپنڈی کے بےنظیربھٹو شہید اسپتال کا اچانک دورہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق اس موقع پر وفاقی وزیرصحت عامرکیانی، معاون خصوصی افتخاردرانی، سینیٹر فیصل جاوید بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے، وفاقی وزیرصحت نے وزیر اعظم کو اسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات پر تفصیلی بریفنگ دی.

وزیراعظم عمران خان نے بےنظیر اسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور اسپتال میں عوام کو میسرعلاج معالجے کے معیار کا بھی جائزہ لیا.

https://www.facebook.com/ImranKhanOfficial/videos/2166406533612046/

اس موقع پر وزیراعظم نے اسپتال میں صفائی اور ادویات کی دستیابی کی صورت حال کا بھی جائزہ لیا، وزیراعظم زچہ بچہ وارڈ سمیت اسپتال کےمختلف شعبہ جات میں بھی گئے.

مزید پڑھیں: پاکستان اور امریکا کےدرمیان بہتر تعلقات دونوں ممالک کے مفاد میں ہیں،وزیراعظم

وزیر اعظم عمران خان نے زیرعلاج مریضوں کی خیریت پوچھی اور علاج معالجے کی سہولیات سےمتعلق دریافت کیا، انھوں نے اسپتال میں تیمارداری کے لئے موجود مریضوں کے اہل خانہ سے بھی گفتگو کی.

اس موقع پر انھوں نے اسپتال کو جدت سے آراستہ کرنے اور مزید سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کی ہدایت کی، ساتھ ہی امراض کی تشخیص وعلاج، انتہائی نگہداشت شعبے کومزید سہولیات کی فراہمی کی بھی ہدایت کی.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں