جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی امریکی نمائندہ خصوصی زلمےخلیل زاد سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : امریکی نمائندہ خصوصی زلمےخلیل زاد نے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سے ملاقات کی ، زلمے خلیل زاد نے امریکا اور طالبان مذاکرات میں سہولت کاری پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا جبکہ شاہ محمودقریشی نے کہا خطے میں امن کے لئے پاکستان اپنی کاوشیں جاری رکھےگا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی زلمےخلیل زاد وزارت خارجہ پہنچے ، جہاں انھوں نے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سےملاقات کی، ملاقات میں امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ،دفاع اینڈنیشنل سیکیورٹی کونسل کےنمائندے شریک تھے۔

خطے میں امن کے لئے پاکستان اپنی کاوشیں جاری رکھےگا،شاپ محمود قریشی

ملاقات کےدوران افغان مفاہمتی عمل سےمتعلق پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا خطے میں امن کے لئے پاکستان اپنی کاوشیں جاری رکھےگا، افغانستان میں قیام امن کےلیےمفاہمتی عمل مشترکہ ذمہ داری ہے۔

زلمے خلیل زاد نے امریکا، طالبان مذاکرات میں سہولت کاری پر  شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا امریکا افغان امن کےحوالے سے پاکستان کو قدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

امریکا افغان امن کےحوالے سے پاکستان کو قدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے، زلمے خلیل زاد

خیال رہے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد آج وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات کریں گے۔

یاد رہے گذشتہ روز امریکی نمائندہ خصوصی برائےافغانستان زلمےخلیل زادتین رکنی وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچے تھے ، زلمےخلیل زاد نے دفتر خارجہ میں سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات کی تھی۔

مزید پڑھیں : آرمی چیف سے امریکی نمائندہ خصوصی کی ملاقات

ترجمان دفترخارجہ کےمطابق وزارت امورخارجہ میں وفود کی سطح پرمذاکرات بھی ہوئے، امریکی نمائندہ خصوصی نے پاکستانی حکام کواپنی حالیہ ملاقاتوں سےآگاہ کیا اورامریکا طالبان مذاکرات کے انعقاد پرپاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔

امریکی وفدمیں افغان امریکی مشن کےسربراہ جنرل آسٹن،امریکی صدرکی نائب معاون لیزاکرٹس اورامریکی ناظم الاموربھی شامل ہیں۔

بعد ازاں زلمےخلیل زاد تین رکنی امریکی وفدکےہمراہ جی ایچ کیو پہنچے، جہاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں علاقائی سکیورٹی صورتحال اورافغان امن عمل پربات چیت ہوئی ، امریکی وفد سےگفتگومیں آرمی چیف کاکہناتھا کہ افغانستان میں امن پاکستان کیلئےانتہائی اہمیت کاحامل ہے، خطے میں امن واستحکام کیلئے کوششیں کرتے رہیں گے ۔

واضح رہے گزشتہ سال دسمبر میں بھی امریکی نمائندہ خصوصی برائے پاکستان وافغانستان نے پاکستان کا دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے وزیراعظم عمران خان ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاتیں کیں تھیں، جس میں افغانستان میں امن عمل پر بات چیت کی گئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں