ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

سعد رفیق کے بے نامی اکاؤنٹس بھی سامنے آ گئے، اربوں روپے منتقلی کی تحقیقات شروع

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے بے نامی اکاؤنٹس بھی سامنے آ گئے، قومی احتساب بیورو نے تحقیقات شروع کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے بے نامی اکاؤنٹس سامنے آنے کے بعد نیب نے ان کے بے نامی اکاؤنٹس کی تفصیلات اکٹھا کرنا شروع کر دی ہیں۔

[bs-quote quote=”جعلی اکاؤنٹ میں پیراگون سے 6 ارب 20 کروڑ 12 لاکھ روپے کی رقم منتقل ہوئی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

نیب نے کہا ہے کہ سعد رفیق نے خالد حسین نامی شخص کے اکاؤنٹ سے اربوں روپے منتقل کیے۔

نیب رپورٹ کے مطابق اکاونٹ میں پیراگون سے 6 ارب 20 کروڑ 12 لاکھ روپے کی رقم منتقل ہوئی، پیراگون میں ایگزیکٹو بلڈرز نے 6 ارب سے زائد رقم جمع کرائی۔

نیب رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شمع ندیم کے اکاونٹ میں 9 کروڑ 69 لاکھ ایگزیکٹو بلڈرز کے اکاؤنٹ سے منتقل کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق رضیہ پروین نامی خاتون کے اکاؤنٹ میں بھی 13 کروڑ 74 لاکھ روپے منتقل ہوئے، نیب کا کہنا ہے کہ بینک اکاؤنٹس ہولڈرز اور سعد رفیق سے اس معاملے پر تحقیقات کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:  ریلوے خسارہ کیس: خواجہ سعد رفیق سپریم کورٹ میں پیش

خیال رہے کہ خواجہ سعد رفیق ریلوے خسارہ کیس میں بھی نیب کی تفتیش پر عدالت کے چکر کاٹ رہے ہیں، 26 دسمبر 2018 کو وہ سپریم کورٹ میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے روبرو پیش ہوئے۔

عدالت میں خواجہ سعد رفیق نے بتایا کہ انھوں نے ریلوے میں گراں قدر کام کیا ہے، شیخ رشید نے لوکوموٹیو کے بارے میں عدالت میں غلط بیانی کی، لوکوموٹیو نہ 22 کروڑ میں آتا ہے نہ ہی ہم نے 45 کروڑمیں خریدا، قیمت خرید اور جس قیمت پرہم نے لیا دونوں غلط بتائے جا رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں