اشتہار

ایران کی القدس بریگیڈ کو نشانہ بنارہے ہیں، اسرائیلی فورسز

اشتہار

حیرت انگیز

دمشق : اسرائیلی فورسز نے شام میں موجود ایرانی فورسز کے ٹھکانوں کو فضائی حملے شروع کردئیے۔

تفصیلات کے مطابق خانہ جنگی کا شکار ملک شام میں موجود ایرانی سپاہ پاسداران کے ٹھکانوں پر غاصب صیہونی فورسز نے فضائی حملے شروع کردئیے۔

شامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ شام کے فضائی دفاعی نظام نے پیر کی صبح اسرائیلی فورسز کے ایک حملے کا ناکام بنایا ہے۔

- Advertisement -

اسرائیلی فورسز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شام میں کیا جانے والا آپریشن ایران کی سپاہ پاسداران کی القدس بریگیڈ کے خلاف ہے۔

اسرائیلی فورسز نے اتوار کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کے ذریعے آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب برطانیہ میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس (ایس او ایچ آر) کا کہنا ہے کہ اسرائیلی میزائل دمشق کے اطراف کو نشانہ بنا رہے ہیں جس سے شہریوں کی جان کو خطرہ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ شام دمشق میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا اندازہ تاحال نہیں لگایا جاسکتا تاہم عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اتوار کی رات سے دمشق میں دھماکوں کی آوازیں گونج رہی ہیں۔

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے دورہ چاڈ کے موقع پر کہا تھا کہ ’ہم شام میں ایرانی ٹھکانوں کو نشانی بنائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں