ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

بھارت میں مسلم ووٹرز کو دھمکیاں ملنے لگیں

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں لوک سبھا انتخابات کا تیسرا مرحلہ جاری ہے جہاں مسلم ووٹرز کو پریشان کیے جانے کے ساتھ انہیں دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سماجوادی پارٹی نے دعویٰ کیا کہ متعدد علاقوں میں پولیس کی جانب سے مسلم ووٹرز کو نہ صرف پریشان کیا جا رہا ہے بلکہ ان پر حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ووٹ دینے کیلیے دباؤ بھی ڈالا جا رہا ہے۔

سماجوادی پارٹی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے ٹوئٹس کیے گئے کہ ای وی ایم خراب ہونے کی اطلاعات ہیں اور ہماری پارٹی کے لوگوں کو ایجنٹ بنانے سے روکا جا رہا ہے، بعض مقامات پر جان بوجھ کر ووٹنگ سست رفتار سے کروائی جا رہی ہے۔

- Advertisement -

اپوزیشن جماعت نے کہا کہ الیکشن میں مسلم ووٹرز کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں، مین پوری شہر میں بی جے پی کے ضلعی صدر ووٹرز کو ڈرا دھمکا رہے ہیں جبکہ کشنی میں بی جے پی کے حامی ووٹرز بغیر شناختی کارڈ کے ووٹ ڈال رہے ہیں۔

ٹوئٹس میں کہا گیا کہ سنبھل سیٹ پر مسلم ووٹرز سے شناختی کارڈ چھین لیے گئے تاکہ وہ بی جے پی کے مخالفین کو ووٹ نہ ڈال سکیں۔

سماجوادی پارٹی نے الیکشن کمیشن آف انڈیا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر ان شکایات کا نوٹس لے تاکہ شفاف انتخابات ہو سکیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں