اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

ساہیوال واقعہ : جے آئی ٹی رپورٹ پر ذمہ داران کو نشان عبرت بنا دیں گے، شہریار آفریدی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیرمملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی نے کہا ہے کہ ساہیوال واقعے کی جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد ذمہ داران کو عبرت کا نشان بنادیں گے، استعفیٰ بھی دینا پڑا تو ضرور دوں گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کیا، وزیرمملکت نے کہا کہ میں خودسمیت پورے ایوان کو ساہیوال واقعے کا ذمہ دارقرار دیتا ہوں، کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ ایسا ہوسکتا ہے، ساہیوال واقعے کو مثال بنا کر رہیں گے، مجھے استعفیٰ بھی دینا پڑا تو ضرور دوں گا۔

وزیر مملکت برائے داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ طاہرداوڑ کے کیس پر پارلیمانی کمیٹی بنارہے ہیں، کمیٹی میں محسن داوڑ بھی شامل ہوں گے، پارلیمانی کمیٹی اور جے آئی ٹی مل کر طاہر داوڑ کیس کی تہہ تک پہنچیں گے، ساہیوال واقعے پر جب جےآئی ٹی کی رپورٹ آئے گی، اس کی روشنی میں ذمہ داران کو عبرت کا نشان بنادیں گے۔

- Advertisement -

شہریارآفریدی نے کہا کہ ملک کے اندر اور باہربیٹھی قوتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، ففتھ جنریشن وار ہمیں مذہب اور جماعت کے نام پر تقسیم کررہی ہے، کلبھوشن یادیو کیس پر ماضی میں ایف آئی آر تک نہیں کاٹی گئی تھی۔

وزیرمملکت نے مزید کہا کہ اسلحہ کلچر متعارف کرانے والوں کی اسمبلی رکنیت ختم ہونی چاہیے، اگر ایک بھی سیاسی کارکن مسلح ہو تو اس پارٹی کی رکنیت ختم کی جائے، پارلیمانی کمیٹی بنائیں جو نشاندہی کرے کہ کس علاقے کو انصاف نہیں مل رہا، پورے پارلیمان کو ایسی طاقت نہیں جو عدالتی فیصلے پر ایکشن لے، پارلیمنٹ کی ایک کمیٹی بنائیں جو مسائل کاحل تلاش کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں