ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

پاکستانی سمندری حدود میں دوسال بعد جل بگولے کا نظارہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان کی سمندر ی حدود میں دوسری بار جل بگولا ریکارڈ کیا گیا ، جل بگولاگھوڑاباڑی میں سندھ کے ساحل کے قریب دیکھا گیا ، پہلا جل بگولا 28 فروری 2016 میں رپورٹ ہوا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے آثار نمایاں ہونے لگے، بحیرہ عرب میں پاکستان کی سمندر ی حدود میں جل بگولا ریکارڈ دیکھا گیا ، جل بگولاگھوڑا باری کے ساحل سے 57 میل دور سمندر میں تھا۔

دوسال بعد جل بگولا پاکستان کی سمندری حدود میں دوسری بار ریکارڈ کیاگیا۔

- Advertisement -

ترجمان ڈبیلو ڈبیلو ایف کے مطابق گھوڑا باری کے مقام پر لانچ میں موجود سعیدزمان نے 21 جنوری کو سمندری بگولے کا مشاہدہ کیا اور خوبصورت منظر اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا جبکہ جل بگولے کی وجہ سے اپنی کشتی کا رخ تبدیل کردیا۔

ڈبیلو ڈبیلو ایف نے لانچ کے ناخدا کی بگولے کو ریکارڈ کرنے کی کاوش کو سراہا۔

ترجمان ڈبیلو ڈبیلو ایف کے مطابق اس سے قبل پہلی مرتبہ 28 فروری سن 2016 کو بھی پاکستان کے سمندروں میں سمندری بگولہ دیکھا جاچکا ہے۔

خیال رہے سمندری بگولے اکثروبیشتر آبی حیات اور انسانوں کے لیے نقصان کا باعث بھی بنتے ہیں،اور مختلف اقسام کے یہ سمندری بگولیانتہائی خطرناک ثابت ہوتے ہیں

ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے تکنیکی مشیر معظم خان کا کہنا ہے کہ جل بگولہ بادلوں تک آبی بخارات کی ایک لہر کو کہتے ہیں ، ٹورنڈو کی طرز کا جل بگولا گرم ہواؤں میں شامل آبی بخارات اور خاص قسم کے درجہ حرارت کی موجودگی میں وجود میں آتا ہے اور زیادہ ترگرم پانی میں بنتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں