اشتہار

ابو ظبی کے ولی عہد کا معذور لبنانی لڑکی کے لیے شاندار تحفہ

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظبی : اماراتی دارالحکومت ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان نے معذور لبنانی لڑکی کو نیا گھر تحفے میں دے کر انسانیت کی مثال قائم کردی۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر اور دارالحکومت ابوظبی کے ولی عہد محمد بن زاید النہیان نے 30 سالہ لبنانی خاندان کے خواب کو جدید سہولیات سے آراستہ گھر دے کر پورا کردیا۔

ابوظبی کے ولی عہد کی جانب سے معذور لبنانی لڑکی کو دئیے گئے گھر میں لفٹ سمیت وہ تمام سہولیات موجود ہیں جس کے ذریعے وہ باآسانی کہیں آجا سکتی ہے۔

- Advertisement -

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ 30 سالہ ریٹا کا کہنا تھا کہ محمد بن زاید کی جانب سے وصول ہونے والے تحفے پر خوشی کی کوئی انتہا نہیں ہے۔

ریٹا کا کہنا تھا کہ ’یہ گھر بہت خوبصورت ہے، مجھے یقین نہیں آرہا، شکریہ شیخ محمد اور متحدہ عرب امارات‘۔

اماراتی خبر رساں ادارے کے مطابق معذور ریٹا کی درد بھری کہانی لبنان کے بجی نشریاتی ادارے نے ڈیڑھ ماہ قبل نشر کی تھی، جس میں مذکورہ خاتون مدد کی اپیل کررہی تھیں۔

لبنان میں تعینات اماراتی سفارت کار حماد سعید ال شمسی لبنانی ٹی وی چینل (جس نے ریٹا کی کہانی نشر کی تھی) کے ہمراہ ریٹا سے اس کے گھر میں ملاقات کی اور جدید سہولیات سے آراستہ نئے گھر میں منقتل ہونے کی خوشخبری سنائی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مذکورہ لڑکی اپنے والد کے ہمراہ جس گھر میں مقیم تھی، اس کے مکان مالک کی جانب سے کئی ماہ کا کرایہ ادا نہ کرنے پر گھر خالی کرنے کی دھمکیاں دی جاری تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں