تازہ ترین

فنکار نے رنگین پینسلوں سے گٹار بنا لیا

رنگ بھرنے والی رنگ برنگی پینسلیں تصاویر میں رنگ بھرنے کے علاوہ اور بھی بہت سے کام آسکتی ہیں، جس کی تازہ مثال ایک فنکار نے گٹار بنا کر پیش کی ہے۔

برلز نامی یہ امریکی فنکار ایک گٹارسٹ ہے، اس کا کہنا تھا کہ اس نے بہت سی اشیا دیکھی تھیں جو رنگین پینسلوں سے بنائی گئی تھیں، جیسے زیورات، سجاوٹ کی اشیا یا برتن۔

وہ کوئی ایسی چیز بنانا چاہتا تھا جو اس کے روزمرہ معمول میں استعمال ہو، اور ایک گٹارسٹ کے لیے گٹار سے بہتر بھلا کیا چیز ہوسکتی ہے۔

مختلف مراحل سے گزر کر برلز نے ایک گٹار بنایا جو بظاہر تو بہت خوبصورت معلوم ہوتا ہے، لیکن اس کے پیچھے اس کی کئی دن کی محنت تھی۔

گٹار بنانے کے دوران برلز کو کئی مشکلات بھی پیش آئیں، بعض دفعہ اسے ایسا بھی لگا کہ وہ یہ گٹار نہیں بنا سکے گا، لیکن وہ اپنے کام میں جتا رہا اور بالآخر اس نے اپنا کام کرکے دم لیا۔

برلز نے گٹار بنانے کے لیے 12 سو پینسلز کا استعمال کیا، اس سارے عمل کی اس نے ویڈیو بھی بنائی کہ کس طرح مختلف رنگین پینسلیں گٹار میں بدل گئیں۔

Comments

- Advertisement -