جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

اسٹیل مل کوپاؤں پرکھڑاکریں گے اور پیداواری صلاحیت 3ملین ٹن پر لے جائیں گے، وزیرخزانہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیرخزانہ اسدعمر کا کہنا ہے کہ ستمبرمیں فنانس بل میں دیےگئےاہداف حاصل کریں گے، اسٹیل مل کو پاؤں  پر کھڑا کریں گے ، پیداواری صلاحیت 3 ملین ٹن پر لے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ اسدعمر نے اپنے بیان میں کہا عوام کو ریلیف اور معاشی استحکام کے لیے اصلاحاتی پیکج کے مرحلے کا آغاز کردیا ہے، اصلاحاتی پیکج کا مقصد برآمدات بڑھانا ہے، اصلاحات پرعمل درآمد میں وقت لگے گا۔

وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ رابطے میں ہیں، معمول کے مطابق آئی ایم ایف سے مذاکرات جاری ہیں، 6 ماہ میں نجی شعبوں کو قرضےکی فراہمی 13سال کی بلند ترین سطح پر ہے، سرمایہ کاری نہیں بلکہ کے اس کے منافع پر ٹیکس ہوگا۔

[bs-quote quote=”ستمبرمیں فنانس بل میں دیےگئےاہداف حاصل کریں گے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”وزیر خزانہ”][/bs-quote]

اسد عمر نے کہا اسٹیل مل چلنے سے دوسری صنعتیں بھی چلیں گی، اسٹیل مل کو پاؤں پر کھڑا کریں گے ، پیداواری صلاحیت 3 ملین ٹن پر لے جائیں گے ، ریونیو بڑھانے کے لیے طویل مدتی اقدامات کررہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  فائلرز کی تعداد 11 لاکھ سے بڑھ کر ساڑھے 14 لاکھ ہوگئی ہے، فائلرز پر ٹیکس ختم جبکہ نان فائلرز پر ٹیکس 50 فیصد بڑھا دیا ہے، اصلاحاتی پیکج میں صنعت اور زراعت کو ترجیح دی گئی ہے، ستمبر میں فنانس بل میں دیےگئے اہداف حاصل کریں گے۔

وزیرخزانہ نے کہا شراکت داروں سےمشاورت کی اور لائحہ عمل تیار کیا ، مشکل فیصلے کیے، اداروں میں اصل مسائل گورننس کے ہیں ، ایف بی آر نے اصلاحات کرنی ہیں، مقامی صنعت کو سپلائی بڑھانے کے لیے پیکج دیا جارہا ہے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ روزگارکی فراہمی ،برآمدات اور محصولات بڑھانے پر نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں