تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

حکومت پاکستان کا 97 ممالک کے لیے ویزا شرائط نرم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے 97 ممالک کے لیے ویزا شرائط نرم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، یہ فیصلہ وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت اجلاس میں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں 97 ممالک کے لیے ویزا کی شرائط نرم کی جائیں گی۔

[bs-quote quote=”دنیا کی پاکستان تک رسائی آسان بنائیں گے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”عمران خان” author_job=”وزیر اعظم پاکستان”][/bs-quote]

اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی شرکت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے ویزا پالیسی میں نرمی کے لیے مختلف کیٹگریز بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق ویزا آن ارائیول اور ویزا اجرا کے لیے مدت میں کمی کی کیٹگریز بنائی جائیں گی، وزیرِ اعظم کی جانب سے وزارتِ خارجہ، داخلہ کو فوری کام مکمل کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

وزیرِ اعظم نے ویزا اصلاحات کو آسان بنانے کے لیے بھی مربوط انداز میں کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  کوشش ہے 66 ممالک کے لیے پاکستان کا ویزا ختم ہو جائے: فواد چوہدری

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے اجلاس میں کہا کہ دنیا کی پاکستان تک رسائی آسان بنائیں گے، سیاحوں، سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان کو پُر کشش بنانا ہے، دنیا بھر کے تاجروں، سیاحوں کے لیے ویزے میں آسانی پیدا کی جائے گی۔

یاد رہے کہ 13 جنوری 2019 کو وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کہا تھا کہ حکومت ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے 66 ممالک کے لیے پاکستان کا ویزا ختم کر رہی ہے، تاکہ ان ممالک سے لوگ آئیں اور پاکستان میں منعقد ہونے والے فیسٹیولز کو انجوائے کریں۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔