جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

برطانیہ: گیٹ وک ایئرپورٹ پر روبوٹ پارکنگ سروس متعارف کرانے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: گاڑی پارک کرنا اکثر اوقات ڈرائیورز کے لیے سردرد بن جاتا ہے لیکن جدید پارکنگ ٹیکنالوجی نے یہ مسئلہ حل کردیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے گیٹ وک ایئرپورٹ پر رواں برس روبوٹ پارکنگ سروس متعارف کرانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

اسٹین نامی یہ روبوٹ فرانسیسی کمپنی کی جانب سے تیار کیا گیا ہے جو جی پی ایس سسٹم کے ذریعے کار کو لفٹ کرکے مطلوبہ جگہ پر باآسانی پارک کرسکے گا۔

- Advertisement -

گیٹ وک ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق رواں برس اگست میں روبوٹ پارکنگ کی آزمائشی سروس شروع کردی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق کار پارکنگ کے لیے گاڑی کے مالک کو چابی دینے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی روبوٹ خود ہی مطلوبہ جگہ پر گاڑی لے جاکر پارک کردے گا۔

پیرس، لیون اور ڈسلڈورف کے ایئرپورٹ پر روبوٹ پارکنگ کی آزمائش شروع کی جارہی ہے، جس کو والٹ پارکنگ کا نام دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق والٹ پارکنگ سے صارفین کا قیمتی وقت بھی بچے گا، اس اقدام سے فلائٹ مس ہونے کے امکانات بھی کم ہوجائیں گے۔

روبوٹ پارکنگ کے حوالے سے صارفین کا مثبت ردعمل آیا ہے جبکہ اس سے قبل چارلس دی گولے ایئرپورٹ پر بھی پانچ ماہ کا ٹرائل کیا گیا تھا۔

گیٹ وک ایئرپورٹ کے جنوب ٹرمینل پر یہ آزمائش کی جائے گی جس کے لیے انتظامات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں