منگل, جنوری 7, 2025
اشتہار

کراچی: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی رمضان گھانچی زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی رمضان گھانچی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پرانا حاجی کیمپ میں ایم پی اے رمضان گھانچی پر فائرنگ ان کے دفتر کے باہر ہوئی جس کے باعث وہ زخمی ہوگئے، علاقہ مکینوں نے انہیں سول اسپتال منتقل کیا۔

صدر تحریک انصاف کراچی خرم شیر زمان نے تمام اراکین اسمبلی کو فوری طور پر سول اسپتال پہنچنے کی ہدایت کردی، کارکنان اور رہنماؤں کی بری تعداد سول اسپتال پہنچ گئی۔

- Advertisement -

سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 109 سے منختب ہونے والے رکن اسمبلی کا علاج  جاری ہے، خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مقدمہ درج کرائیں گے۔

زخمی ہونے والے رکن صوبائی اسمبلی حالیہ عام انتخابات میں پی اس 109 سے منتخب ہوئے تھے، نمائندہ اے آر وائی فیض اللہ خان کے مطابق فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت کرلی گئی۔

دوسری جانب پولیس نے جائے وقوعہ سے خول اور شواہد اکھٹے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔

خرم شیر زمان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ دہشتگردی ہے، شہر کے امن کو دوبارہ خراب کیا جارہا ہے، ایم پی اے کو گولی ماری گئی، اب تک ملزمان گرفتار نہیں ہوئے، ،پولیس رمضان گھانچی کا سول اسپتال میں بیان لے چکی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ افسوس کی بات ہے اب تک ایف آئی آر کٹی نہ ہی گرفتاری ہوئی، ایم پی اے کو زندہ جلانے کی باتیں کی گئیں، خدانہ خواستہ یہ گولی ایم پی اے کی جان بھی لے سکتی تھی، ہمارا مطالبہ ہے صبح تک ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں