ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

آبی تنازعات پر مذاکرات ، پا کستانی وفد زیر تعمیر آبی منصوبوں کے معائنے کیلئے کل بھارت روانہ ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستانی وفد دریائے چناب پر زیر تعمیر آبی منصوبوں کے معائنے کے لئے کل بھارت جائے گا، جہاں وفد دریائے چناب پر لوئرکلنائی اورپاکل دل کامعائنہ کرےگا، مہرعلی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پرپا کستان نے بھر پور آواز بلندکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی پر مذاکرات برف پگھل گئی، انڈس واٹر کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ پا کستانی وفد 27 جنوری کو بھارت جائے گا، وفد اتوارکو واہگہ کے راستے نئی دہلی روانہ ہوگا۔

حکام کا کہنا ہے کہ کمشنر سید مہر علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی وفد بھارت جائے گا اور اور 27 جنوری سے یکم فروری تک بھارت کا دورہ کرےگا۔

سید مہر علی شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی ماہرین کا وفد دریائے چناب پر بننے والے منصوبے لوئر کلنائی اور پاکل دل کا معائنہ کرے گا، بھارت کی جانب سے دریائے چناب پر بنائے جانے والے دیگر منصوبوں کے معائنہ کے حوالے سے بھی مثبت اشارے دیئے گئے ہیں۔

پا کستانی انڈس واٹر کمشنر نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر پا کستان نے بھر پور آواز بلند کی ہے جس پر کامیابی ملی ہے۔

یاد رہے 11 جنوری کو بھارت نے پاکستان کو دریائے چناب پر زیر تعمیر آبی منصوبوں کے معائنے کے لئے گرین سگنل دیا تھا۔

مزید پڑھیں : بھارت کا پاکستان کو دریائے چناب پر زیر تعمیر آبی منصوبوں کے معائنے کے لئے گرین سگنل

واضح رہے بھارتی انڈس واٹر کمشنر پی کے سکسینا کی سربراہی میں گزشتہ برس اگست میں بھارتی وفد پاکستان آیا تھا، مذاکرات میں پاکستانی حکام کا کہنا تھا کہ پکل ڈل، لوئرکلنائی پن بجلی گھروں کے ڈیزائن پراعتراض ہے اور مطالبہ کیا تھا کہ پکل ڈل پن بجلی ذخیرہ کرنےکی سطح اونچائی میں 5میٹرکمی کی جائے اور سپل ویز کے گیٹوں کی تنصیب میں 40 میٹراونچائی کا اضافہ کیا جائے گا جبکہ پن بجلی گھرکی جھیل بھرنےاورپانی چھوڑے کا پیٹرن واضع کیا جائے۔

پاکستان کا موقف تھا کہ بھارت مغربی دریاؤں پر ڈیم تعمیر کرکے پاکستان کو خشک سالی کا شکار کردینا چاہتا ہے جو کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان موجو د ’سندھ طاس معاہدے‘ کی خلاف ورزی ہے۔

خیال رہے 2013سےاب تک منصوبوں پر مذاکرات کے 7دور ہوچکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں