اشتہار

آدھی سے زیادہ آبادی وزیر اعظم عمران خان کی کارکردگی سے مطمئن، گیلپ سروے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پی ٹی آئی حکومت کی حالیہ کارکردگی سے متعلق سروے میں پچاس فیصد سے زائد پاکستانیوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے، لوگوں نے موجودہ حکومت کی کارکردگی گزشتہ حکومت سے بہتر قرار دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کی پذیرائی حاصل کرلی،51 فیصد پاکستانی عوام کا خیال ہے کہ حکومت کی کارکردگی اطمینان بخش ہے۔

پی ٹی آئی حکومت کارکردگی کےحوالے سے گیلپ سروے میں کہا گیا ہے کہ38فیصد پاکستانیوں نے عمران خان کی کارکردگی کو اچھا قرار دیا، جبکہ 13فیصد پاکستانیوں نے حکومت کی کارکردگی کو بہت ہی اچھا قرار دیا۔

- Advertisement -

گیلپ سروے کے مطابق26فیصد شہریوں کی رائے ہے کہ موجودہ حکومت کی کارکردگی اچھی نہیں رہی، اس کے علاوہ20فیصد عوام پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی سے غیر مطمئن نظر آئے۔

مذکورہ سروے عوامی رائے کا جائزہ لینے والے ادارے گیلپ اینڈ گیلانی کی جانب سے کیا گیا ہے، جس میں1141افراد نے حصہ لیا۔ ادارے کا کہنا ہے کہ سروے میں ملک بھر کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد سے گفتگو کرکے ان کی رائے کا جائزہ لیا گیا۔

گیلپ اینڈ گیلانی کے زیر اہتمام ملک کے چاروں صوبوں میں کیے جانے والے سروے میں عوام سے سوال پوچھا گیا تھا کہ اُن کی رائے میں وزیر اعظم عمران خان کی 2018 کے انتخابات جیتنے کے بعد اب تک کارکردگی کیسی رہی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں