پاکستانی پولیو ورکرز کی سخت موسم میں پولیو پلانے کے لیے جانے کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ’سلام پولیو ورکرز‘کا ٹرینڈ شروع ہوگیا۔
2 دن قبل پولیو ورکرز کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھیں جن میں وہ شدید سرد موسم اور برف باری کے دوران بھی پولیو پلانے کے لیے اپنے سفر پر رواں دواں تھے، دشوار گزار برفیلے راستے بھی ان کی ہمت نہ توڑ سکے تھے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسف نے بھی ٹویٹر پر ان حوصلہ مند ورکرز کو خراج تحسین پیش کیا۔
Pakistan’s polio workers travel long distances to make sure that every child is protected from polio, no matter where they live in Pakistan.#Pakvspolio #ForEveryChild #RightToHealth #PakFightsPolio Photo via @pakfightspolio #VaccinesWork #PolioWorkers pic.twitter.com/BSINGV92IL
— UNICEF Pakistan (@UNICEF_Pakistan) January 27, 2019
بعد ازاں اس سے ملتی جلتی مزید تصاویر منظر عام پر آئیں اور لوگوں نے ان بہادر پولیو ورکرز کی جرات اور جانفشانی کو سلام پیش کیا۔
#SalamPolioWorker
تمہارے بچوں کو بیماری سے بچنے کے لیے ہم اپنے آپ کو خطرے میں ڈال کر آتے ہیں 👍👍 pic.twitter.com/yhfQOcf57f— Dr Sabeen Ahmed مار خور (@HumPakistaniiii) January 29, 2019
The Real hero #SalamPolioWorker pic.twitter.com/v3Ul6BKMl9
— ZaMaN MeHaR🇵🇰 (@Mrinsafian) January 29, 2019
Thanks to polio workers for an extraordinary job and protecting the children of Pakistan against polio. #SalamPolioWorker pic.twitter.com/1DvofdhQQZ
— Maham Ali (@MahamAl38030015) January 29, 2019
Hats off To All Polio Frontline Workers who are Working even in Extreme Weather Conditions to Eradicate Polio from Pakistan
To Make your Child’s Future Healthy & Save from Disability #SalamPolioWorker @PakFightsPolio pic.twitter.com/OFKBkGzCUy— Fahd Ahmed (@FahdAhmedPK) January 29, 2019
وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد نے بھی ان ورکرز کو سلام پیش کیا۔
ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے پولیو ورکرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ قوم آپ کی خدمات کی قرضدار رہے گی۔
Thank you to the hardworking polio teams! We are grateful to you for your unbeatable dedication to our children. The nation will be forever indebted to you for your services. #SalamPolioWorker pic.twitter.com/MorF73MKgg
— Sheikh Rashid Ahmad (@ShkhRasheed) January 29, 2019
خیال رہے کہ سال 2019 کی پہلی انسداد پولیو مہم میں 99 فیصد ہدف پورا کرلیا گیا ہے۔
چند روز قبل پاکستان میں سنہ 2019 کا پہلا پولیو کیس سامنے آیا تھا۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں 16 ماہ کی انعم میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔
گزشتہ 2 سال میں پاکستان نے انسداد پولیو کے لیے نہایت بہترین اور منظم اقدامات اٹھائے ہیں جن کے باعث ان 2 سالوں میں پولیو کیسز کی شرح میں خاصی کمی آئی ہے۔