ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

نیب کے تحت اسلام آباد میں فرانزک سائنس لیبارٹری قائم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں فرانزک سائنس لیبارٹری قائم کرلی۔

تفصیلات کے مطابق نیب کے چیئرمین جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ملک سے بد عنوانی کا خاتمہ نیب کی اوّلین ترجیح ہے، جس کے لیے نیب نے نیشنل اینٹی کرپشن اسٹریٹجی بنا لی ہے۔

[bs-quote quote=”اشتہاری ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”جاوید اقبال” author_job=”چیئرمین نیب”][/bs-quote]

چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ احتساب کا ادارہ اشتہاری اور مفرور ملزمان کو کٹہرے میں کھڑا کرنے پر یقین رکھتا ہے، اشتہاری ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

جاوید اقبال نے کہا کہ نیب سارک ممالک کے لیے رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے، پاکستان سارک اینٹی کرپشن فورم کا پہلا چیئرمین ہے، بد عنوانی کے خاتمے کے لیے چین سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔

نیب کے چیئرمین جاوید اقبال نے کہا ’2017 کے مقابلے میں 2018 میں دوگنا شکایات موصول ہوئیں، نیب نے شکایات نمٹانے کے لیے وقت کا تعین کر لیا ہے، ہر ماہ کی آخری جمعرات کو عوام کی شکایات سنی جائیں گی۔‘

یہ بھی پڑھیں:  عالمی اقتصادی فورم کے کرپشن انڈیکس میں پاکستان 107 ویں نمبر پر آ گیا

انھوں نے مزید کہا ’منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات قانون کے مطابق ہو رہی ہے۔‘

یاد رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین نیب نے ایک اجلاس میں کہا تھا کہ کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا انتہائی ضروری ہے، میگا کرپشن کے وائٹ کالر مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی ترجیح ہے کیوں کہ بد عنوانی دیمک سے بڑھ کر ناسور کی شکل اختیار کر چکی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں