جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

برطانیہ میں زیرِ علاج نصر اللہ کا سفری انتظامات کرانے پر پاک فوج کا شکریہ

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانیہ میں زیرِ علاج پاکستانی شہری نصر اللہ نے بیوی بچوں کے لیے لندن کے سفری انتظامات کرانے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق برمنگھم کے کوئن الزبتھ اسپتال میں زیرِ علاج نصر اللہ کی بیوی اور بچے ویزا ملنے کے بعد برطانیہ چلے گئے ہیں، جس پر نصر اللہ نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

[bs-quote quote=”پاکستانی شہری نے پی آئی اے کے چیئرمین کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

- Advertisement -

نصر اللہ نے کہا ’آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے آفس سے میرے خاندان سے رابطہ کیا گیا، ہم آرمی چیف کے تعاون اور دل چسپی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔‘

دل کے مرض میں مبتلا نصر اللہ نے مزید کہا ’میرے خاندان کو صبح 9 بجے ویزے ملے، 11 بجے وہ فلائٹ پر تھے۔‘

برمنگھم اسپتال میں زیرِ علاج پاکستانی شہری نے پی آئی اے کے چیئرمین کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:  برطانیہ میں زیرعلاج نصراللہ بٹ کے گھروالوں کو ویزا مل گیا

یاد رہے کہ تین روز قبل برمنگھم کے کوئن الزبتھ اسپتال میں زیرِ علاج پاکستانی نصراللہ خان نے موت سے قبل اپنے اہل خانہ سے ملاقات کے لیے اسلام آباد میں برطانوی ہائی کشمنر سے اپیل کی تھی۔

نصراللہ کے لیے اے آر وائی نیوز کی کوششیں رنگ لائیں، وہ گزشتہ 9 سال سے برطانیہ میں مقیم ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ان کے بچنے کی کوئی امید نہیں اس لیے خواہش ہے کہ آخری بار اپنے دونوں بیٹوں اور اہلیہ کو دیکھ سکیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں